خوش آواز

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - اچھی آواز والا، شُریلا، خوش آہنگ، خوش نوا۔  خوش چشم و خوش اطوار و خوش آواز و خوش اندام اک خال پہ قربان سمر قند و بخارا      ( ١٩٣٣ء، سیف و سبو، ١٧٤ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'خوش' کے ساتھ فارسی اسم 'آواز' لگانے سے مرکب توصیفی 'خوش آواز' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔